ہمارے نمائندے کی رپورٹ کے مطابق ڈاکٹر لاریجانی نے بدھ کے روز تہران میں پاکستانی صوبہ پنجاب کی اسمبلی کےاسپیکررانامحمداقبال خان سےملاقات میں دونوں ملکوں کےدیرینہ اورپائدارتعلقات کی جانب اشارہ کرتےہوئے کہاکہ مذہبی اورثقافتی مشترکات دونوں قوموں کےدرمیان تعلقات میں استحکام کاسبب ہیں۔اسلامی جمہوریہ ایران کی پارلیمنٹ کےاسپیکرنےاس بات کی جانب اشارہ کرتےہوئے کہ بانی انقلاب اسلامی حضرت امام خمینی (رح) سامراج کےمدمقابل ، ہمیشہ اسلامی ملکوں کے درمیان اتحاد پرتاکید کرتےرہے ہيں کہا کہ فلسطین کی موجودہ افسوسناک صورت حال اسلامی ملکوں کےدرمیان اتحاد کےفقدان کی وجہ سےہے۔ڈاکٹرلاریجانی نےکہا کہ افسوس کہ آج بہت سےاسلامی ممالک ایک دوسرےپربھروسےکےبجائے، اسلام مخالف بیگانہ طاقتوں پرتکیہ کرتےہیں۔ڈاکٹرلاریجانی نےاس بات پرتاکید کرتےہوئے کہ اسلامی جمہوریہ ایران،علاقے کےمسائل میں تمام طاقتوں کی مداخلت کامخالف رہاہے کہاکہ علاقےکےممالک اپنی سیکورٹی کی حفاظت خودکرسکتےہیں۔اس موقع پرصوبہ پنجاب کےاسپیکررانامحمداقبال نےبھی دونوں ملکوں کےدرمیان تعلقات کوممتازقراردیا اوردونوں قوموں کےدرمیان گہرے تعلقات کی جانب اشارہ کرتےہوئے کہاکہ کوئی بھی دونوں ملکوں کےبرادرانہ تعلقات کونقصان نہيں پہنچاسکتا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
/110