اہل بیت نیوز ایجنسی ابنا کی رپورٹ کے مطابق،آئس لینڈ کی وزیر خارجہ کاترین گونارسدوتیر نے اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو کو جواب دیتے ہوئے کہا کہ بزدل وہ لوگ ہیں جو شدید ضرورت مند عوام تک انسانی امداد کی رسائی روک دیتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ دنیا نے اس ایوان سے بزدل اور خوف زدہ لوگوں کے الفاظ سنے ہیں، لیکن ان کے نزدیک بزدل وہ ہیں جو ضرورت مند لوگوں کو انسانی امداد تک رسائی سے محروم کرتے ہیں۔
آئس لینڈ کی وزیر خارجہ نے مزید کہا کہ دنیا کے وہ رہنما بھی بزدل ہیں جو بارہا بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی کرتے اور ان کی توہین کرتے ہیں۔
آپ کا تبصرہ