23 ستمبر 2026 - 15:26
لبنان: ایران اور لبنان کے درمیان پروازوں کی پابندی کے خلاف احتجاجی مظاہرہ

«لبنان و ایران کے دوست» تنظیم کے زیر اہتمام ایران اور لبنان کے درمیان فضائی پروازوں پر پابندی جاری رکھنے کے خلاف لبنان کی اعلیٰ اسلامی شیعہ کونسل کے دفتر کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔

اہل بیت (ع) نیوز ایجنسی ابنا کے مطابق، «لبنان و ایران کے دوست» تنظیم نے ایران اور لبنان کے درمیان فضائی پروازوں پر پابندی جاری رکھنے کے خلاف لبنان کی اعلیٰ اسلامی شیعہ کونسل کے دفتر کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا۔

مظاہرین نے لبنان کے حکام کے جانبدارانہ رویے اور ملک کے شہریوں کی ایک بڑی تعداد کو نقصان پہنچانے کے لیے دانستہ اقدامات کی مخالفت کا بھی اعلان کیا۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha