21 ستمبر 2026 - 15:15
میدان جنگ کا حتمی فاتح ایران ہے؛ امریکہ اس حقیقت کو تسلیم کرے، اسکاٹ ریٹر

سبکدوش امریکی انٹیلیجنس افسر اور اقوام متحدہ کے سابق انسپکٹر نے کہا: خلیج فارس کا بحران اور آبنائے ہرمز سے متعلق خطرات توانائی کی سلامتی اور عالمی معیشت کے استحکام اور خاص طور پر تیل کی قیمتوں سے براہ راست تعلق رکھتے ہیں، اور خطے میں تناؤ کا امتداد توانائی کی منڈی میں بے یقینی اور تیل کی قیمتوں میں اضافے کا سبب بن رہا ہے، اور یہ صورتحال امریکہ کی معیشت اور سیاست پر اثرات مرتب کر رہی ہے۔

بین الاقوامی اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا || امریکی انٹیلیجنس کے سبکدوش افسر اور اقوام متحدہ کے سابق انسپکٹر اسکاٹ رٹر نے برطانوی سیاستدان اور صحافی جارج گالووے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا:

جو جنگ امریکہ اور اسرائیل نے ایران کے خلاف شروع کی تھی، وہ ایران کی فیصلہ کن فتح پر ختم ہوئی ہے اور ضرورت اس امر کی ہے کہ واشنگٹن اس نئی حقیقت کو تسلیم کرے۔

انھوں نے کہا: ایران اس تصادم میں اپنی پوزیشن مستحکم کرنے سے اس انداز سے عہدہ برآ ہؤا ہے کہ اب خطے کے بعض انتظامات، خاص طور پر آبنائے ہرمز اور توانائی کی سلامتی سے متعلق معاملات میں، یہ ملک زیادہ فیصلہ کن کردار ادا کر رہا ہے۔

ریٹر نتیجہ اخذ کرتے ہیں کہ ان حالات کو مدنظر رکھتے ہوئے، جنگ کے نتائج کو نظر انداز کرکے، ایران کے خلاف دھمکی اور دباؤ کا سلسلہ جاری رکھنے مبنی رویہ بحران میں اضافے اور امریکی مفادات کو مزید نقصان پہنچنے کا سبب بن رہا ہے۔

اسکاٹ رٹر نے ٹرمپ انتظامیہ کو مشورہ دیا کہ: "ایران کو دھمکی دینے یا یک طرفہ شرائط مسلط کرنے کی کوشش کے بجائے، جنگ سے حاصل ہونے والی حقیقت کو مان لے اور تبدیلیوں کے قدرتی راستے کو جاری رہنے دے، اور تیل درآمد و برآمد کو بحال ہونے دے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

110

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha