اہل بیت نیوز ایجنسی ابنا کی رپورٹ کے مطابق، احمد رضا رادان نے دفاعی ہفتے کے آغاز پر اپنے پیغام میں آٹھ سالہ ایران عراق جنگ کو ایرانی قوم کی استقامت اور دفاع کی مثال قرار دیا۔
انہوں نے کہا کہ آج بھی ایران عالمی طاقتوں کے ساتھ کشمکش کے مرحلے میں ہے اور ماضی کی طرح نئی جنگی صورتحال کا مقابلہ کرنے کے لیے مکمل طور پر تیار ہے۔
ایرانی پولیس سربراہ نے کہا کہ ملک کی سلامتی کے دفاع کے لیے پولیس مکمل نظم و ضبط اور تیاری کے ساتھ موجود ہے اور دشمن کی کسی بھی سطح کی جارحیت کا سخت جواب دیا جائے گا۔
انہوں نے دفاع مقدس کے شہدا اور جنگجوؤں کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ ایرانی سکیورٹی ادارے ملک کے دفاع اور عوام کی پائیدار سلامتی کے لیے اپنی ذمہ داریاں پوری کرتے رہیں گے۔
آپ کا تبصرہ