19 ستمبر 2026 - 12:26
یمن پر فضائی حملوں کا جواب؛ سعودی عرب کے دارالحکومت پر یمن کا میزائل حملہ

یمن کی طرف سے میزائل داغے جانے کی نشاندہی کے بعد سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض اور الخرج شہر میں وارننگ سائرن بج گئے۔

بین الاقوامی اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا || سعودی عرب کے سول ڈیفنس ادارے نے دارالحکومت ریاض اور ریاض کے جنوب مشرق میں واقع 'الخرج' شہر میں سیکیورٹی وارننگ جاری کی ہے۔

اسی اثناء میں عرب ذرائع نے اعلان کیا کہ ان دو شہروں کی طرف یمنی بیلسٹک میزائل داغے گئے ہیں۔

اس دوران سوشل میڈیا پر ریاض شہر کی فضا میں یمنی میزائل سے منسوب ایک ویڈیو بھی جاری کی گئی ہے۔

ریاض پر میزائل حملہ اس کے بعد ہوا ہے جب کچھ گھنٹے پہلے ینبع، طائف، جدہ، العلا، خمیس مشیط کے اضلاع کے ساتھ ساتھ جیزان اور ابھا شہروں میں بھی پیشگی وارننگ سسٹم فعال ہو گیا تھا۔

یمن کی مسلح افواج نے اب تک اس بارے میں کوئی بیان جاری نہیں کیا۔

یمن کی فوج اور انصاراللہ کے میزائل اور ڈرون حملوں میں شدت اس کے بعد آئی ہے کہ جب یمن کی مسلح افواج کے ترجمان بریگیڈیئر یحییٰ سریع نے گذشتہ رات صنعاء میں سعودی عرب کے ایک "داعشی اسٹائل" کے منصوبے کو ناکام بنانے کی اعلان کیا تھا کہ اس سازش کو بلا جواب نہیں چھوڑا جائے گا۔

ترجمان نے داعشی اسٹائل کی سعودی سازش کی وضاحت نہیں کی لیکن عوامی ذرائع نے کہا ہے کہ ایک خودکش بمبار شخص کو اس وقت گرفتار کیا گیا ہے جب وہ "سبعین اسکوائر" پر عوامی اجتماع میں داخل ہونا چاہتاتھا!

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

110

 

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha