اہل بیت نیوز ایجنسی ابنا کی رپورٹ کے مطابق، عراقچی نے گزشتہ روز چین کے دورے کے دوران عاصم منیر سے فون پر بات چیت کی۔
رپورٹ کے مطابق دونوں رہنماؤں کے درمیان گفتگو میں خطے کی تازہ پیش رفت اور ایران و پاکستان سے متعلق اہم امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
عراقچی نے اپنے دورہ چین کے دوران چینی وزیر خارجہ وانگ یی سے بھی ملاقات کی تھی۔ دورے کے بعد انہوں نے کہا کہ ایران چین کے ساتھ کئی برسوں میں قائم ہونے والی اسٹریٹجک شراکت داری کو خصوصی اہمیت دیتا ہے۔
ایرانی وزیر خارجہ نے کہا کہ آج کیے جانے والے فیصلے خطے کے مستقبل کے اسٹریٹجک توازن پر اثر انداز ہوں گے اور ان کے دور رس نتائج برآمد ہوں گے۔
عراقچی نے چینی صدر شی جن پنگ کی جانب سے پیش کیے گئے امن کے چار اصولوں کو بھی اہم قرار دیا۔
آپ کا تبصرہ