اہل بیت نیوز ایجنسی ابنا کی رپورٹ کے مطابق، یمن کی تحریک انصار اللہ نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے اس دعوے کو مسترد کرتے ہوئے اسے جھوٹا اور بے بنیاد قرار دیا ہے کہ حوثیوں نے ان سے رابطہ کرکے امریکا سے جنگ میں مداخلت نہ کرنے کی درخواست کی تھی۔
انصار اللہ کے رکن حزام الاسد نے سوشل میڈیا پر اپنے بیان میں کہا کہ ٹرمپ اپنی عادت کے مطابق بے بنیاد باتیں اور جھوٹے دعوے کر رہے ہیں اور ان کے تازہ بیان کی کوئی حقیقت نہیں۔
انہوں نے ٹرمپ کے اس دعوے پر بھی ردعمل دیا کہ انصار اللہ یمن امریکا کے ساتھ جنگ نہیں چاہتی۔ حزام الاسد نے کہا کہ امریکی صدر کی جانب سے انصار اللہ کے ساتھ رابطے کا دعویٰ بھی سراسر جھوٹ ہے اور اس کی کوئی بنیاد نہیں۔
انصار اللہ کے رہنما نے ٹرمپ کے بیانات کو حقیقت سے دور قرار دیتے ہوئے کہا کہ امریکی صدر اپنے دعووں کے ذریعے اصل صورتحال کو چھپانے کی کوشش کر رہے ہیں۔
آپ کا تبصرہ