12 ستمبر 2026 - 19:39
 تھائی لینڈ میں اسرائیل مخالف احتجاج، سیکڑوں افراد سڑکوں پر نکل آئے

 تھائی لینڈ میں بھی اسرائیلی حکومت کے خلاف عوامی احتجاج سامنے آگیا

اہل بیت نیوز ایجنسی ابنا کی رپورٹ کے مطابق، تھائی لینڈ میں بھی اسرائیلی حکومت کے خلاف عوامی احتجاج سامنے آگیا، جہاں سیکڑوں شہریوں نے دارالحکومت بینکاک میں اسرائیلی سفارتخانے کے باہر مظاہرہ کیا۔

تھائی ذرائع کے مطابق مظاہرین نے اسرائیلی حکومت کے خلاف شدید احتجاج کرتے ہوئے مختلف پلے کارڈز اور بینرز اٹھا رکھے تھے۔

مظاہرین کے ہاتھوں میں موجود ایک نمایاں پلے کارڈ پر درج تھا’تھائی لینڈ برائے فروخت نہیں  جس کے ذریعے انہوں نے اسرائیل کے خلاف اپنا احتجاج ریکارڈ کرایا۔

رپورٹ کے مطابق اسرائیلی حکومت کے خلاف عوامی ردعمل کا دائرہ ایشیائی ملک تھائی لینڈ تک بھی پھیل گیا ہے، جہاں شہریوں نے اسرائیلی سفارتخانے کے سامنے جمع ہو کر اپنے غصے کا اظہار کیا۔
 

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha