12 ستمبر 2026 - 14:10
لبنان کے صدر کا نبطیہ کا اچانک دورہ

لبنان کے صدر جوزف عون نے بغیر پیشگی اعلان کے جنوبی شہر نبطیہ کا اچانک دورہ کیا، جہاں انہوں نے جنگ سے متاثرہ علاقوں، سرکاری عمارتوں اور فوجی مراکز کا معائنہ کیا۔

اہل بیت نیوز ایجنسی ابنا کی رپورٹ کے مطابق،لبنانی صدر نے لبنان کی فوج کے کمانڈر رودولف ہیکل اور سیکیورٹی اداروں کے اعلیٰ حکام کے ہمراہ نبطیہ کی مختلف تنصیبات کا دورہ کیا۔ انہوں نے تباہ شدہ سرایا عمارت، مرکزی بینک کی تباہ شدہ عمارت اور بعض فوجی یونٹس کا جائزہ لیا۔

جوزف عون نے نبطیہ کی تباہ شدہ بلدیہ کی عمارت کا بھی دورہ کیا اور علاقے کی صورتحال سمیت مقامی شہریوں کے مسائل اور مطالبات سے آگاہی حاصل کی۔

صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے لبنانی صدر نے اہم اعلان کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ صورتحال میں اسرائیل کے ساتھ کوئی نیا مذاکرات نہیں ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ اسرائیلی فوج کا انخلا، قیدیوں اور بے گھر افراد کی واپسی اور تعمیرِ نو لبنان کے مستقل قومی اصول ہیں اور ملک ان پر عمل درآمد کے لیے پرعزم ہے۔

صدر جوزف عون نے شقیف میونسپل یونین اور نبیہ بری سرکاری اسپتال کا بھی دورہ کیا، جہاں انہوں نے طبی عملے کی خدمات کو سراہتے ہوئے مشکل حالات میں ان کی ثابت قدمی پر خراجِ تحسین پیش کیا۔

دوسری جانب لبنانی فوج کے کمانڈر رودولف ہیکل نے کہا کہ لبنانی فوج نبطیہ اور لبنان کے تمام آزاد کرائے گئے علاقوں میں مسلسل موجود ہے۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ ملک کے دیگر علاقے بھی جلد آزاد ہوں گے۔
 

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha