اہل بیت نیوز ایجنسی ابنا کی رپورٹ کے مطابق، ساجد علی نقوی نے کہا کہ افغانستان کے دارالحکومت کابل میں حوزہ علمیہ خاتم النبیین اور اس سے منسلک تمدن ٹی وی کے خلاف کارروائی اور متعدد اساتذہ و شخصیات کی گرفتاری نے پوری امت مسلمہ میں شدید تشویش پیدا کردی ہے۔
انہوں نے اس اقدام کو ناقص حکمت عملی قرار دیتے ہوئے کہا کہ ان اداروں کا مقصد علم و ثقافت کا فروغ، دینی اقدار کی ترویج، مختلف مذاہب کے درمیان ہم آہنگی پیدا کرنا اور عوام کو اتحاد و وحدت کے راستے پر جمع کرنا ہے۔
ساجد نقوی نے کہا کہ ایسے معاملات کو باہمی افہام و تفہیم اور مذاکرات کے ذریعے حل کیا جاسکتا ہے، تاہم غلط حکمت عملی اور غیر دانشمندانہ اقدامات مسئلے کو مزید پیچیدہ بنا سکتے ہیں۔
آپ کا تبصرہ