حزب اللہ کےشعبہ تعلقات عامہ کے سربراہ "سید عمار الموسوی" نے لبنانی اخبار "الانتقاد" سے گفتگو میں کہا کہ صہیونی ریاست ایران کے خلاف جنگ شروع کرنے کی توانائي نہیں رکھتی اوراسکی دھمکیاں محض نفسیاتی جنگ کا حصہ ہیں اور وہ اسطرح خوف و ہراس پھیلانا چاہتی ہے۔ موسوی نے ایران کےخلاف امریکہ کی ممکنہ جنگ کے بارےمیں کہا کہ امریکہ بخوبی جانتا ہے کہ ایران کا ایٹمی پروگرام علاقے کےلئے خطرہ نہیں ہے۔ انہوں نے کہا دراصل مسئلہ یہ ہےکہ امریکہ، علاقے میں ایران کے اثر و رسوخ اور اس کی ممتاز پوزیشن سے خائف ہے۔ سید عمار الموسوی نے کہا کہ امریکہ اس وقت جو کچھ کررہاہے وہ ایران کے ایٹمی پروگرام کو روکنے کی کوششیں ہیں۔ حزب اللہ کےاس سینئر رہنما نے ایران کےخلاف ممکنہ نئي پابندیوں کے بارے میں کہا کہ امریکہ ، ایران پر عالمی پابندیاں لگانے کے لئے اتفاق رائے حاصل نہیں کرسکتا۔ انہوں نے کہا کہ ایران کوئي الگ تھلگ اور گوشہ نشین ملک نہيں ہے اور عالمی سطح پراس کے تعلقات کا دائرہ کافی وسیع ہے ۔
..........
/110