17 جولائی 2010 - 19:30

اسلامی جمہوریہ ایران کےوزیرتجارت مہدی غضنفری نےکہاہے کہ ایران کےخلاف پابندیوں کی پالیسی ناکام ہوچکی ہیں ۔

مہدی غضنفری نےآج تہران میں غیرملکی صحافیوں سے پریس بریفنگ میں کہاکہ ایران پرپابندیاں ، کاغذ پرموجود ناکام منصوبہ ہے اورآئندہ بھی ایسا ہی ہوگا۔غضنفری نےتاکید کےساتھ کہا کہ ایران کےاقتصاد نے ایک بڑی جمپ لگائی ہے اورتہران کےخلاف مغرب کی پابندیوں کی پالیسی نے ایران کی معیشت کو تیل پرانحصار سے چھٹکارا دلایاہے۔ایران کےوزیرتجارت نےکہا کہ ایران پرپابندیوں کوعالمی پابندی نہيں کہناچاہئے کیونکہ صرف گروپ پانچ جمع ایک کےممالک اسلامی جمہوریہ ایران پرغیرقانونی دباؤڈالناچاہتےہیں۔مہدی غضنفری نےکہاکہ پابندیوں سےثابت ہوگیاہے کہ ایران کےساتھ بعض ملکوں کے منھ زور رویے کا کوئی فائدہ نہيں ہوا ہے۔اور اس کی وجہ سے تہران اپنےاصلی موقف سےپیچھے نہيں ہٹےگا۔

.....

/110