اہل بیت نیوز ایجنسی ابنا کی رپورٹ کے مطابق،ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے کہا ہے کہ واشنگٹن میں آج بھی وہی ذہنیت موجود ہے جس نے ماضی میں ہیروشیما اور ناگاساکی پر ایٹمی حملوں کو جنم دیا تھا۔
پزشکیان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر اپنے بیان میں کہا کہ ہیروشیما اور ناگاساکی پر امریکی ایٹمی حملے انسانی تاریخ کے بدترین جرائم میں شمار ہوتے ہیں اور ان کی مذمت کرنے والوں کو آج واشنگٹن میں موجود اسی سوچ کی بھی مذمت کرنی چاہیے۔
انہوں نے کہا کہ ایسی ذہنیت جو قوموں کو تباہ کرنے اور شہری تنصیبات کو نشانہ بنانے کی دھمکیاں دیتی ہے، قابلِ مذمت ہے۔
ایرانی صدر نے زور دیا کہ انسانیت کے خلاف ماضی کے جرائم کی مذمت اسی وقت مؤثر ہوگی جب موجودہ دور میں بھی قوموں اور شہری بنیادی ڈھانچے کو تباہ کرنے کی دھمکی دینے والی پالیسیوں کو مسترد کیا جائے۔
آپ کا تبصرہ