6 اگست 2026 - 17:14
ایرانی وزارتِ اطلاعات : کرمان میں 21 مبینہ موساد ایجنٹ اور 4 مسلح افراد گرفتار

تہران: ایرانی وزارتِ اطلاعات کے مطابق صوبہ کرمان میں کارروائی کرتے ہوئے 21 ایسے افراد کو گرفتار کیا گیا ہے جن پر اسرائیلی خفیہ ایجنسی موساد سے وابستگی کا الزام ہے، جبکہ چار مسلح افراد کو بھی حراست میں لیا گیا ہے۔

اہل بیت (ع) نیوز ایجنسی ابنا کے مطابق، ایرانی وزارتِ اطلاعات کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ کرمان کے محکمہ اطلاعات نے انٹیلی جنس کارروائیوں کے دوران 21 مبینہ موساد ایجنٹوں کی شناخت کرکے انہیں گرفتار کیا۔

بیان کے مطابق، گرفتار افراد  فوجی اور فضائی دفاع سے متعلق حساس اور خفیہ مراکز کی معلومات جمع کرکے اسرائیلی خفیہ ایجنسی موساد کو فراہم کرتے تھے۔

وزارتِ اطلاعات نے مزید بتایا کہ کرمان میں چار مسلح افراد کو بھی گرفتار کیا گیا، جن کے قبضے سے جنگی اور شکاری ہتھیاروں سمیت متعدد گولہ بارود برآمد کیا گیا ہے۔

بیان میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ جنوری 2026 میں مبینہ بغاوت کے مرکزی عناصر کے خلاف جاری کارروائیوں کے سلسلے میں گرفتار پانچ مسلح افراد میں سے چار جنگی ہتھیار بھی برآمد کیے گئے، جنہیں قانونی کارروائی کے لیے عدالتی حکام کے حوالے کر دیا گیا ہے

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha