18 اکتوبر 2026 - 14:42
نئی جارحیت سے نمٹنے کے لئے زیادہ تباہ کن منصوبہ تیار کر لیا ہے، جنرل رضایی

اسلامی جمہوریہ ایران کی اعلیٰ قومی سلامتی کونسل کے سیکرٹری نے زور دیا: ایران کی مسلح افواج نے نئی جارحیت سے نمٹنے کے لئے 12 اور 40 روزہ مسلط کردہ جنگوں سے بھی زیادہ تباہ کن منصوبہ تیار کر لیا ہے۔

بین الاقوامی اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا؛ اسلامی جمہوریہ ایران کی اعلیٰ قومی سلامتی کونسل کے سیکرٹری، میجر جنرل محسن رضایی نے سوشل نیٹ ورک X پر امریکی اور صہیونی حکام کی حالیہ دھمکیوں کی طرف اشارہ کرتے ہوئے لکھا:

- ان دنوں امریکی اور صہیہونی حکام کی ہرزہ سرائیاں اور بار بار دھمکیاں میدانی حقیقت کو تبدیل نہیں کر سکتیں۔

- ایران کی مسلح افواج نے نئی جارحیت سے نمٹنے کے لئے 12 اور 40 روزہ جنگوں سے بھی زیادہ تباہ کن منصوبہ تیار کر لیا ہے۔

- ایران کا نیا آپریشنل منصوبہ ان قواعد کے تحت نہیں چلے گا جن سے وہ واقف ہیں۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

110

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha