اہل البیت (ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کی رپورٹ کے مطابق سیکریٹری جنرل عالمی اہل بیت (ع) اسمبلی، حجت الاسلام و المسلمین محمد حسن اختری نے اتوار کے روز امریکہ کی ساتھ ایران کے تعلقات منقطع ہونے کی سالگرہ کی مناسبت سے، امریکہ کے ساتھ تعلقات کے خاتمے کو خدا کی عظیم نعمت قرار دیا اور کہا: امام خمینی رحمۃاللہ علیہ طویل عرصے سے امریکہ اور عالمی استکبار کی راز آلود اور شیطانی پالیسیوں کو بھانپ گئے تھے اور عالم اسلام کو تسلط پسند قوتوں کے خلاف جدوجہد اور ان سے تعلقات کے خاتمے کی تلقین فرمایا کرتے تھے۔ انھوں نے کہا: آج امام خمینی رحمۃاللہ علیہ کی وہ تعبیر عالمی اصطلاح میں تبدیل ہوگئی ہے اور حتی بعض امریکی سیاستدان بھی اپنی حکومت کو بڑا شیطان کہہ کر پکارتے ہیں۔ جبکہ ایک صدی قبل تک اسلامی ممالک سمیت دنیا کی مستضعف ممالک بوڑھے انگریز سامراج کے زیر نگین تھی مگر گذشتہ صدی کی ابتداء میں انگریزوں کا کردار دھیما پڑگیا اور امریکی سامراج نے اس کی جگہ لے لی اور امام خمینی رحمۃاللہ علیہ بوڑھے اور نوجوان سامراج کی ریشہ دوانیوں سے بخوبی اگاہ تھے اور جانتے تھے کہ امریکی کس طرح کی شیطانی سازشوں کے ذریعے مسلم ممالک اور معاشروں میں اپنی جڑیں مضبوط کررہے ہیں۔ انھوں نے کہا: امریکہ کے ساتھ تعلقات بھیڑیئے اور بھیڑ کے تعلقات کی مانند ہیں اور چونکہ امریکہ ہر وقت ظلم و ستم کے درپے ہے اسی بنا پر اس سے تعلقات کا انقطاع اس کے ظلم و ستم کے سد باب کا سبب بنتا ہے۔ سیکریٹری جنرل عالمی اہل بیت (ع) اسمبلی نے امریکہ کو "بڑے شیطان" کا لقب دینے کے اسباب کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا: جب کوئی کام خدا کے لئے نہ ہو اور کوئی قدم اللہ کے لئے نہ ہو تو وہ راستہ شیطان کا راستہ ہے اور دوسری طرف سے امریکہ اپنا پورا وقت دین خدا، مستضعف اقوام کے خلاف سازشیں تیار کرنے میں گذرتا ہے اور دنیا پر مسلط ہونا چاہتا ہے چنانچہ امریکہ دنیا کا سب سے بڑا شیطان ہے۔ انھوں نے کہا: ہم آج اس حقیقت کے عینی گواہ ہیں کہ ایران کے سوا مشرق وسطی کے تمام ممالک امریکہ کے زیر تسلط ہیں اور افغانستان، پاکستان اور عراق میں انسانوں کا قتل عام کروا رہا ہے؛ دھماکے کروا رہا ہے اور دہشت گردی کو فروغ دے رہا ہے۔ انھوں نے کہا: ایران میں مصدق کے خلاف امریکی حمایت سے ہونے والی فوجی بغاوت، ایران میں امریکیوں کے لئے قانون سے معافیت کے قانون کی منظوری اور دیگر سازشوں نے ایران کو امریکہ کے زیر تسلط لانے کی غرض سے عملی صورت اپنائی تا کہ وہ ایران کی تمام وسائل پر مسلط ہوجائیں اور اسی حال میں امام خمینی رحمۃاللہ علیہ نے 1940 میں ایک تقریر کے ذریعے سیاستدانوں اور علماء کو خبردار کیا اور سب کو میدان میں آنے اور امریکی تسلط کا راستہ روکنے کے لئے کچھ کرنے کی دعوت دی۔
..............
/110