2 جولائی 2026 - 11:45
مآخذ: ابنا
بحیرۂ عرب میں امریکی ہیلی کاپٹر گر کر تباہ، لاپتا اہلکار کی تلاش جاری

امریکی بحریہ نے بحیرۂ عرب میں اپنے ایک فوجی ہیلی کاپٹر کے ہنگامی طور پر سمندر میں اترنے کے بعد لاپتا عملے کے ایک رکن کی تلاش کے لیے سرچ آپریشن شروع کر دیا ہے۔

اہل بیت نیوز ایجنسی ابنا کی رپورٹ کے مطابق، امریکی بحریہ نے بحیرۂ عرب میں اپنے ایک فوجی ہیلی کاپٹر کے ہنگامی طور پر سمندر میں اترنے کے بعد لاپتا عملے کے ایک رکن کی تلاش کے لیے سرچ آپریشن شروع کر دیا ہے۔

امریکی بحریہ کے مطابق ایم ایچ-60 سی ہاک ہیلی کاپٹر نے بدھ کے روز بحیرۂ عرب میں ہنگامی لینڈنگ کی۔ یہ ہیلی کاپٹر امریکی طیارہ بردار بحری جہاز یو ایس ایس جارج ایچ ڈبلیو بش سے منسلک تھا۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ ہیلی کاپٹر میں سوار چار میں سے تین اہلکاروں کو بحفاظت بچا لیا گیا ہے اور انہیں طیارہ بردار بحری جہاز منتقل کر دیا گیا، جہاں ان کی حالت خطرے سے باہر بتائی گئی ہے۔ تاہم چوتھا اہلکار تاحال لاپتا ہے، جس کی تلاش جاری ہے۔

امریکی بحریہ نے کہا ہے کہ ابتدائی تحقیقات کے مطابق اس واقعے میں کسی دشمنانہ کارروائی کے شواہد نہیں ملے، جبکہ حادثے کی اصل وجہ جاننے کے لیے تحقیقات جاری ہیں۔

رپورٹس کے مطابق، یو ایس ایس جارج ایچ ڈبلیو بش اپریل کے آخر سے مشرقِ وسطیٰ میں تعینات ہے اور اس وقت خطے میں موجود دو امریکی طیارہ بردار بحری جہازوں میں سے ایک ہے۔ امریکی بحریہ کی خطے میں وسیع فوجی موجودگی بدستور برقرار ہے۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha