بین الاقوامی اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا؛ کتاب "نظام کی تبدیلی: ڈونلڈ ٹرمپ کی بادشاہانہ صدارت اندر سے" (Regime Change: Inside the Imperial Presidency of Donald Trump) ایک انکشافی کام ہے جو میگی ہیبرمین (Maggie Haberman) اور جوناتھن سوان (Jonathan Swan)، نیویارک ٹائمز کے نامور صحافیوں کی 1000 سے زائد انٹرویوز اور تین سالہ روداد نگاری کا نتیجہ ہے۔ یہ کتاب جو ٹرمپ کی دوسری مدتِ صدارت کے آغاز کے صرف 17 ماہ بعد شائع ہوئی اور اسی پہلے دن ایک لاکھ 50 ہزار نسخے فروخت کرنے کا غیرمعمولی ریکارڈ قائم کیا، وائٹ ہاؤس میں اقتدار کے ڈھانچے کی تبدیلی اور اس کی ایک "شہنشاہی صدارت (Imperial Presidency)" اور لامحدودیت اور مطلق العنانیت کی طرف حرکت کی چونکا دینے والی اور بےپردہ تصویر پیش کرتی ہے۔
حصۂ پنجم:
اب، وہ ـ بزعم خود ـ پہلا صدر بن سکے گا جس نے 47 سال پہلے دینی قیادت میں قائم ہونے کے بعد، ایران میں رجیم چینج کے پرانے منصوبے کو عملی جامہ پہنایا ہؤا ہوگا!! ایک دوہرا محرک جس کا عام طور پر ذکر نہیں کیا جاتا لیکن ہمیشہ پسمنظر میں موجود ہے، وہ یہ ہے کہ ایران نے جنوری 2020 میں جنرل قاسم سلیمانی کے قتل کا بدلہ لینے کے لئے ٹرمپ کے قتل کا منصوبہ بنایا تھا۔ (2)
بہرصورت یہ کافی حد تک درست ہے کہ ٹرمپ کو معلوم تھا اور ہے کہ ایرانی انتقام لیں گے، چنانچہ اس کی کوشش تھی کہ ایران کو کمزور کر دے تاکہ وہ ایسا نہ کر سکے۔ گوکہ یہ اس کی حماقت ہے کیونکہ ممالک اور حکومتیں کمزور ہوجائیں تو بدلے کا امکان مزید بڑھ جاتا ہے جیسا کہ اس کو اب کئی اطراف سے ایسے ہی امکانات کا سامنا ہے: وینزویلا کے جیالوں کی طرف سے یا پھر یورپ کے کئی لوگوں کی طرف سے یا پھر ان امریکیوں کی طرف سے جنہوں نے اس کے 'جنگ کے خلاف نعروں' کو ووٹ دیا تھا، اسے خطرہ رہے گا؛ نیز صہیونی ریاست کی طرف سے بھی اسے خطرے رہے گا کیونکہ نیتن یاہو نے اس کی حیات سے فائدہ اٹھا لیا ہے، اور ممکن ہے کہ مستقبل قریب میں اس کو اپنے مفاد کے لئے ٹرمپ کی ہلاکت کی ضرورت پڑے۔
اور ہاں اس نے رہبر انقلاب اسلامی امام خامنہ ای کو شہید کرکے، بہت بڑا خبط کیا ہے جن کے کروڑوں مقلدین دنیا بھر میں موجود ہیں اور ان کے خون کا بدلہ پورے عالم اسلام پر ہے، چنانچہ احمق جواری نے اپنی بے وقعت جان بچانے کے لئے بہت بڑے بڑے قتلوں کا ارتکاب کیا 190 بچوں اور بچیوں سے لے کر ہزاروں بے گناہ افراد کے قتل تک؛ چنانچہ اگر وہ ـ جو انتہائی بڑھاپے کی عمر سے گذر رہا ہے ـ اگر طبعی موت نہ مرے تو دنیا بھر کے شیعہ اور سنی مسلمان اس کی گھات میں رہیں گے اور یہ مسئلہ ایران تک محدود نہیں رہے گا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
2۔ ٹرمپ در حقیقت ایران کی اعلان کردہ سزا سے بچنے کے لئے دوسرے دور صدارت کی دوڑ میں شامل ہؤا تھا۔ یہ درست ہے اور کس قدر افسوسناک ہے ایک قوم و ملک کے لئے کہ اس کا سربراہ ملک و قوم کو ذاتی خواہشات کے لئے خرچ کر دے اور ٹرمپ اپنی ذات کے لئے امریکہ کو خرچ کر رہا ہے؛ جس طرح کہ اس کا مرشد نیتن یاہو ـ جو ایپسٹین فائل کی مدد سے بھی اسے بلیک میل کرتا ہے ـ بھی اپنی ذات کے لئے ناجائز اسرائیلی ریاست کو خرچ کر رہا ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
پیشکش: سید محمد حسین راجی
ترجمہ: ابو فروہ
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
110
آپ کا تبصرہ