29 جون 2026 - 17:03
رہبرِ شہیدِ انقلاب کی تشییع: قم کے 500 اسکول زائرین کی خدمت اور رہائش کے لیے تیار

قم کے محکمۂ تعلیم کے ڈائریکٹر جنرل نے اعلان کیا ہے کہ رہبرِ شہیدِ انقلاب کی تشییع کے موقع پر صوبے کے 500 اسکول زائرین اور شرکائے تقریب کی رہائش اور خدمت کے لیے تیار کر دیے گئے ہیں، جبکہ جلوس کے راستوں پر واقع 34 اسکول عوامی کمیٹی کے حوالے کیے گئے ہیں جہاں مواکب اور صلواتی اسٹیشن قائم کیے جائیں گے۔

اہل بیت (ع) نیوز ایجنسی ابنا کے مطابق، صوبہ قم کے محکمۂ تعلیم کے ڈائریکٹر جنرل محمد جواد محمدی سعید نے رہبرِ شہیدِ انقلاب کی تشییع کے سلسلے میں کیے گئے انتظامات سے متعلق بتایا کہ متعلقہ رابطوں اور اسکولوں کے سربراہان کو ہدایات جاری کیے جانے کے بعد صوبے کے 500 اسکول شب و روز زائرین اور تقریب میں شرکت کرنے والوں کی رہائش اور خدمت کے لیے مکمل طور پر تیار کر دیے گئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اس موقع پر اساتذہ اور تعلیمی عملہ بھی بڑی تعداد میں زائرین کے استقبال اور خدمت میں شریک ہوگا۔ محکمۂ تعلیم قم نے اپنی تمام تر سہولیات بروئے کار لاتے ہوئے مہمانوں کی بہترین میزبانی کے لیے رہائشی، رفاہی اور دیگر ضروری انتظامات مکمل کر لیے ہیں۔

محمد جواد محمدی سعید نے مزید بتایا کہ تشییع کے راستوں پر واقع 34 اسکول عوامی کمیٹی کے سپرد کیے گئے ہیں، جہاں مواکب اور صلواتی اسٹیشن قائم کیے جائیں گے۔ ان مراکز پر دیگر مواکب کے ساتھ مل کر زائرین کو رفاہی، ثقافتی اور ضیافتی خدمات فراہم کی جائیں گی۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha