26 جون 2026 - 16:01
نیویارک کے میئر: عاشورا امام حسینؑ کی انسانی وقار اور عدل سے غیرمتزلزل وابستگی کی یاد دلاتا ہے

نیویارک کے میئر زہران ممدانی نے عاشورا کے موقع پر امام حسینؑ کی مجلسِ عزا میں شرکت کی تصویر شیئر کرتے ہوئے کہا کہ امام حسینؑ کی لازوال میراث ہمیں سچائی، انسانی وقار اور انصاف کے لیے جدوجہد کا درس دیتی ہے۔

اہل بیت (ع) نیوز ایجنسی ابنا کے مطابق، نیویارک کے میئر زہران ممدانی نے امام حسینؑ کی مجلسِ عزا میں اپنی شرکت کی تصویر سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ "عاشورا یاد، قربانی اور غور و فکر کا دن ہے۔"

انہوں نے اپنے پیغام میں کہا کہ آج، یعنی محرم الحرام کی دسویں تاریخ، ہمیں امام حسینؑ کی حق، سچائی اور انسانی وقار کے ساتھ غیرمتزلزل وابستگی کی یاد دلاتی ہے۔ ان کی ابدی میراث ہمیں ایمان، ایک دوسرے کی خدمت اور اس یقین کی تلقین کرتی ہے کہ انصاف کے لیے جدوجہد ہمیشہ قابلِ قدر ہوتی ہے۔

زہران ممدانی نے مزید کہا کہ امام حسینؑ کی ظلم و جبر کے خلاف جدوجہد اس حقیقت کو اجاگر کرتی ہے کہ نیویارک شہر کی طاقت مختلف مذہبی روایات اور ناانصافی و ظلم کے خلاف مشترکہ جدوجہد سے حاصل ہوتی ہے۔

انہوں نے اپنے پیغام کے اختتام پر اس امید کا اظہار کیا کہ امام حسینؑ کے راستے اور ان کی تعلیمات کو رہنما اصول بناتے ہوئے ایسا زیادہ منصفانہ شہر تعمیر کیا جائے گا جہاں ہر نیویارکر کو مساوی مواقع اور انصاف میسر ہو۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha