اہل بیت نیوز ایجنسی ابنا کی رپورٹ کے مطابق، ادارۂ درسگاہ قرآن و عترت کے تحت ”قرآن و عترت“ کے عنوان سے سالانہ کانفرنس، امام بارگاہ جناب زینب بجر ڈیہہ شہر بنارس میں منعقد ہوئی؛ جس میں کثیر تعداد میں علمائے کرام و مؤمنین کرام نے شرکت کی۔
پروگرام کا آغاز تلاوت قرآن کریم سے ہوا جس کی سعادت حجت الاسلام مولانا سید فرمان عباس جعفری نے حاصل کی۔
حجت الاسلام والمسلمین مولانا سید حیدر عباس گوپال پور بہار نے پروگرام کی نظامت کے فرائض بخوبی انجام دئیے، جبکہ مولانا نقی بنارسی، حجت الاسلام مولانا حافظ حسن رضا اور مولانا سید ذہین حیدر دلکش نے اشعار کے ذریعے محفل کی رونق میں اضافہ کیا۔
اس موقع پر حجت الاسلام مولانا سعید حسن جونپور، حجت الاسلام مولانا سید عترت حسین ندیم امام جمعہ مظفر پور بہار اور حجت الاسلام مولانا سید تہذیب الحسن رانچی صدرِ درسگاہ قرآن و عترت نے خطاب کیا۔
پروگرام کے آخر میں شیث بنارسی کی پیش خوانی کے ساتھ مجلسِ عزاء کا انعقاد ہوا جس سے حجت الاسلام والمسلمین مولانا سید حیدر عباس اکبر پور یوپی مقیم قم المقدسہ نے خطاب کیا۔اس موقع پر کثیر تعداد میں علمائے کرام اور مؤمنین موجود تھے۔
آپ کا تبصرہ