16 جون 2010 - 19:30

قطر کے وزیر اعظم اور وزیر خارجہ شیخ حمد بن جاسم آل ثانی نے اپیل کی ہےکہ عالمی برادری صیہونی حکومت کے خلاف موثراقدامات کرے ۔

 قطر کے وزیراعظم نے جواس ملک کے وزیرخارجہ بھی ہيں  عرب امن  تجویزکمیٹی کے اجلاس کی افتتاحیہ نشست میں صیہونی حکومت کی طرف سے بین الا قومی معاھدوں کی خلاف ورزی کی مذمت کی اور کہا کہ عالمی برادری کو صیہونی حکومت کے خلاف سخت ردعمل دکھانا چاہیے ۔

انہوں نے کہا کہ صیہونی حکومت نے امن و صلح کی راہ میں ہمیشہ رکاوٹیں پیداکی ہیں۔ اور مختلف بہانوں سے صلح کو نقصان پہنچایاہے۔ انہوں نے کہا کہ صیہونی حکومت کے ہاتھوں قدس شریف کی یہودی سازی اور یہودی کالونیوں کی تعیمر جاری رکھنے سے صلح کا عمل نابود ہوجائے گا۔

.......

152/