بین الاقوامی اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا؛ سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی نے ایک بیان میں حماس کے دو مجاہد اور بہادر کمانڈروں (مجاہد محمد عودہ "ابوعمرو" اور عزالدین الحداد، معروف بہ "ابوصہیب") کی شہادت پر تہنیت و تعزیت پیش کرتے ہوئے تاکید کی:
صہیونی ریاست کو مٹائے بغیر، خطہ آرام و سکون نہیں دیکھ پائے گا اور جس امن و سلامتی کی بات امریکہ کا خبیث جواری صدر بات کرتے ہے، وہ قتل و خونریزی اور دہشت گردی کے سوا کچھ نہیں ہے۔
سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے بیان کے ایک حصے میں آیا ہے:
غزہ شہر پر غاصب صہیونی ریاست کے فضائی حملے میں ـ "مجاہد محمد عودہ (ابوعمرو)" کی اپنی زوجہ "ام عمرو" اور تین بچوں "یاسر، یحییٰ اور جمیلہ" کے ہمراہ شہادت، نیز "عزالدین الحداد (ابوصہیب)" کی شہادت، جو کہ شہید عزالدین القسام بریگیڈز کے کمانڈروں میں سے تھے، اور چار دہائیوں سے صہیونیوں کے خلاف جہاد کیا تھا، ـ نے ایک بار پھر پلید، جلاد اور دہشت گرد صہیونی ریاست کی درندگی اور شیطانی کردار کی حقیقت سے پردہ اٹھا دیا۔
اس بیان میں یاد دلایا گیا ہے: تقریباً 8 دہائیوں پر محیط جعلی اور غاصب صہیونی ریاست کے جرائم کی فہرست نے ایک بار پھر انسانیت کی دنیا، خصوصاً انسانی حقوق اور اقوام کی آزادی کے دعویداروں کے لئے اس حقیقت کی یاددہانی کرائی کہ "اس طفل کُش اور جعلی شیطانی ریاست روئے زمین سے مٹانے کے بغیر، مغربی ایشیا کا خطہ چین و سکون نہيں دیکھ پائے گا، اور نام نہاد امن منصوبے ـ جن کے بارے میں امریکہ کا شرور اور جواری صدر بات کرتا ہے، وہ ـ قتل و خونریزی اور دہشت گردی سوا کچھ بھی نہیں ہے۔"
اس بیان میں مظلوم غزہ کے عوام اور حماس کے جنگجوؤں کی استقامت کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا گیا ہے: ان سربلند کمانڈروں کی شہادت نہ صرف مقاومت کو کمزور نہیں کرے گی، بلکہ فلسطین اور بیت المقدس کی آزادی تک جہاد کے تسلسل کی ضمانت دے گی۔
اس بیان کے آخر میں فلسطین کی اسلامی مقاومت کے بہادر کمانڈروں کی شہادت پر تہنیت و تعزیت پیش کرتے ہوئے اسلامی ایران اور طاقتور عوامی قوت 'سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی' کی طرف سے محور مقاومت کی ہمہ گیر حمایت، اور بیت المقدس کو غصب کرنے والوں اور ان کے حامیوں کو سزا دینے کے لئے پاسداران انقلاب کے ایمانی، اعتقادی اور ختم نہ ہونے والے عزم پر زور دیا گیا ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
110

آپ کا تبصرہ