26 مئی 2026 - 02:42
ٹرمپ کا ایران پر دباؤ سمجھوتے پر اثر انداز نہیں ہو پایا، نیویارک ٹائمز

اس امریکی اخبار نے لکھا: "ٹرمپ کی پریشر پالیسی 'ایران کے ساتھ امن معاہدے کے متن پر اثر نہیں ہو پائی'۔"

بین الاقوامی اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا؛ نیویارک ٹائمز اخبار نے پیر کی شام کو لکھا کہ اسلامی جمہوریہ ایران کے ساتھ سمجھوتے پر اپنی مرضی ٹھونسنے کی امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی بے فائدہ رہی۔

نیویارک ٹائمز نے اس سلسلے میں رپورٹ دی: "ایسا لگتا ہے کہ ٹرمپ کی پریشر مہم، جوہری پروگرام پر ایرانی موقف میں بنیادی تبدیلی لانے میں، ناکام رہی ہے اور ایران کے ساتھ امن معاہدے کے متن پر اس کا تقریباً کوئی اثر نہیں ہؤا ہے۔"

اس اخبار نے لکھا کہ ایران کے ساتھ ممکنہ معاہدے سے آبنائے ہرمز میں جہاز رانی دوبارہ شروع ہو سکتی ہے، لیکن کہا جاتا ہے کہ دیگر فوری مسائل پر بات چیت بعد کی تاریخوں تک ملتوی کی جا سکتی ہے۔

اس سے قبل، سی این این نے امریکی حکام کے حوالے سے یہ خبر دی تھی کہ متن نگاری اور پابندیوں کے خاتمے پر اختلاف، نے جنگ کے خاتمے کے مقصد سے ممکنہ معاہدے کی تکمیل مؤخر کر دی ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔

110

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha