اہل بیت نیوز ایجنسی ابنا کی رپورٹ کے مطابق، عالمی فوجداری عدالت میں اسرائیلی کابینہ کے ایک وزیر کے خلاف وارنٹِ گرفتاری جاری کرنے کی باضابطہ درخواست دائر کر دی گئی ہے۔
رپورٹ کے مطابق عالمی فوجداری عدالت کے استغاثہ دفتر نے اسرائیلی وزیرِ خزانہ بتسلئیل اسموتریچ کے خلاف بین الاقوامی گرفتاری وارنٹ جاری کرنے کی درخواست عدالت کے ججوں کو ارسال کی ہے۔ یہ درخواست رواں سال اپریل کے آغاز میں جمع کرائی گئی تھی۔
ذرائع کے مطابق اسرائیلی وزیر پر انسانیت کے خلاف جرائم، جنگی جرائم اور نسلی امتیاز جیسے سنگین الزامات عائد کیے گئے ہیں۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ استغاثہ کو درخواست دائر کرنے کے لیے کافی شواہد موصول ہو چکے ہیں۔
اس سے قبل بھی غزہ میں جنگی جرائم کے الزامات کے تحت اسرائیلی وزیرِ اعظم اور سابق وزیرِ جنگ کے خلاف عالمی فوجداری عدالت کی جانب سے گرفتاری وارنٹ جاری کیے جا چکے ہیں۔
آپ کا تبصرہ