بین الاقوامی اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا؛ ایک اعلیٰ سطحی علاقائی سکیورٹی ذریعے نے المیادین نیٹ ورک کو بتایا کہ کویت پر ڈرون حملے نے بہت سی ابہامات اور سوالات کو جنم دیا ہے اور یہ واقعہ ممکنہ طور پر ایک "فالس فلیگ" کارروائی کا حصہ ہو سکتا ہے جو ایران پر الزام لگانے کے مقصد سے ڈیزائن کیا گیا ہے۔
اس ذریعے نے زور دے کر کہا: تہران عام طور پر اپنی فوجی کارروائیوں کا باضابطہ، شفاف اور کھل کر اعلان کرتا ہے اور اپنے حملوں کی ذمہ داری قبول کرتا ہے، جبکہ کویت کے واقعے میں قابل توجہ بات یہ ہے کہ تہران نے خطے میں کسی بھی قسم کی کاروائی کی باضابطہ تردید کی ہے۔
ان کے مطابق، ایران کی وزارت خارجہ اور مسلح افواج کی طرف سے اس حملے کی ذمہ داری کی تردید سے اس بات کا مظہر ہے کہ ہمیں ایک پہلے سے منصوبہ بند کارروائی کا سامنا ہے ایسی کاروائی جو جانبدارانہ اور متعصبانہ ہے۔
اس علاقائی ذریعے نے مزید کہا کہ کویت کے واقعے کی جہتوں کی جانچ پڑتال اس امکان کو سامنے اجاگر کرتی ہے کہ یہ اقدام اسرائیل کے مقاصد کے ساتھ ہم آہنگ ہے اور اس کا مقصد دوسرے ممالک کو ایران کے خلاف جنگ میں ملوث ہونے پر اکسانا ہے۔
انھوں نے کویت میں ایک فوجی اڈے پر دو اطالوی شہریوں کی موجودگی کے بارے میں سوالات اٹھاتے ہوئے کہا کہ سیاسی حلقوں اور قومی سلامتی کے امور کے مبصرین نے اس بارے میں سوالات اٹھائے ہیں کہ یہ دو اطالوی شہری ایسی جگہ پر کیوں موجود تھے؟
اس ذریعے کے مطابق، اس سوال کی اہمیت اس وجہ سے ہے کہ کویت میں مذکورہ فوجی اڈہ کسی فوجی اتحاد سے وابستہ ہے اور ایسے علاقے میں واقع ہے جو واشنگٹن اور تہران کے درمیان فوجی تصادم کے عین وسط میں واقع ہے۔
اس ذریعے نے مزید نشاندہی کی کہ اطالوی حکومت نے ایران کے خلاف جنگ میں شرکت نہ کرنے کا جو اعلان پہلے کیا تھا، وہ کویت پر حملے کے پہلوؤں اور حالات کے بارے میں مزید سوالات پیدا کرتا ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ترجمہ: ابو فروہ
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
110
آپ کا تبصرہ