اہل بیت نیوز ایجنسی ابنا کی رپورٹ کے مطابق،حماس کے ترجمان حازم قاسم نے کہا ہے کہ تحریک کے ایک اہم کمانڈر عزالدین حداد (ابو صہیب) کی شہادت بڑا نقصان ہے، لیکن مزاحمت کا راستہ ختم نہیں ہوگا بلکہ جاری رہے گا۔
ویڈیو پیغام میں حازم قاسم نے شہید عزالدین حداد کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے اپنی پوری زندگی جدوجہد اور قابض قوتوں کے خلاف مزاحمت میں گزاری۔
انہوں نے کہا کہ شہید حداد کا نام فلسطینی مزاحمت کی تاریخ میں ایسے رہنماؤں کے ساتھ یاد رکھا جائے گا جیسے عزالدین القسام، محمد الضیف اور یحییٰ السنوار۔
حماس ترجمان کے مطابق “شہداء کا قافلہ” اس راستے پر آگے بڑھتا رہے گا اور فلسطینی عوام اپنی جدوجہد جاری رکھیں گے یہاں تک کہ مسجد الاقصیٰ کو آزادی نصیب ہو۔
انہوں نے مزید کہا کہ یہ قربانیاں فلسطینی عوام کے عزم کو کمزور نہیں کرتیں بلکہ انہیں مزید مضبوط کرتی ہیں۔
آپ کا تبصرہ