17 مئی 2010 - 19:30

جماعت اسلامی پاکستان کے امیر سید منور حسن نے کہا ہے کہ دہشت گردی لاہور سے اب جی ایچ کیو تک پہنچ چکی ہے

انہوں نے کہا کہ امریکا اورنٹیو پاکستان میں انار کی چاہتے ہیں تاکہ دنیا کو باور کراسکیں کہ یہ لوگ ایٹمی ہتھیاروں کا تحفظ نہیں کرسکتے۔

انہوں نے پیپلز پارٹی کی حکومت سے کہا کہ جس طرح وہ وزیرخزانہ تلاش کررہے ہیں اسی طرح نئے وزیرداخلہ کی بھی تلاش شروع کردیں۔

انہوں نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ بلدیاتی انتخابات چارماہ میں ہونے چاہئیں لیکن ہم سمجھتے ہیں کہ سندھ میں وہی ہوگا جو متحدہ قومی موومنٹ چاہے گی چونکہ پاکستان پیپلز پارٹی اس حقیقت سے واقف ہے کہ ایم کیوایم کی حمایت کے بغیر وہ صوبہ میں حکومت نہیں کرسکتی۔

152/