اہل بیت (ع) نیوز ایجنسی ابنا کے مطابق، اسلامی جمہوریہ ایران کی پالیمنٹ مجلس شورائے اسلامی کے اسپیکر ڈاکٹر محمد باقر قالیباف نے امریکا میں قرض بانڈز کی شرح میں ریکارڈ اضافے پر اپنی پوسٹ میں کنایتا لکھا ہے کہ ایک ناکام ٹی وی اینکرکے وزیر جنگ کے کردار پر وحشتناک مالی اخراجات کا نتیجہ مالی بحران کے علاوہ اور کچھ نہیں ۔
اسپیکر ڈاکٹر محمد باقر قالیباف نے ایکس پر اپنی اس پوسٹ میں امریکا قرض بانڈز کی شرح میں بے تحاشا اضآفہ کئے جانے کی طرف اشاکرہ کرتے ہوئے لکھا ہے کہ " تو آپ نے ایک نا کام ٹی وی اینکر، ہیگسیٹ کو مالی بجٹ فراہم کرنے کے لئے قرض بانڈ کی شرح اس سطح تک پہنچادی جس کی 2007 سے اب تک کوئی مثال نہیں ملتی، تاکہ وہ ہماری قلمرو، آبنائے ہرمز میں وزیر جنگ کا کردار ادا کرسکے؟

آپ کا تبصرہ