13 مئی 2026 - 21:46
مآخذ: ابنا
کویت زیر حراست ایرانیوں کو فوری رہا کرے: ایرانی وزیر خارجہ

کویت نے خلیج فارس میں ایرانی کشتی پر حملہ کر کے 4 ایرانیوں کو حراست میں لے لیا جبکہ ایران نے اپنے شہریوں کی فوری رہائی کا مطالبہ کردیا۔

اہل بیت نیوز ایجنسی ابنا کی رپورٹ کے مطابق، کویت نے خلیج فارس میں ایرانی کشتی پر حملہ کر کے 4 ایرانیوں کو حراست میں لے لیا جبکہ ایران نے اپنے شہریوں کی فوری رہائی کا مطالبہ کردیا۔

ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے کہا ہے کہ کویت نے ایرانی کشتی پر حملہ کر کے خلیج فارس میں 4 ایرانی شہریوں کو حراست میں لیا جنہیں فوری رہا کیا جائے۔

اپنے بیان میں عباس عراقچی کا کہنا تھا کہ یہ غیرقانونی عمل اس جزیرے کے قریب ہوا جسے امریکا ایران پر حملے کےلیے استعمال کرتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اپنے شہریوں کی فوری رہائی کا مطالبہ اور جواب دینے کا حق محفوظ رکھتے ہیں۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha