13 مئی 2026 - 16:11
مآخذ: ابنا
حزب اللہ کے ۲۵ حملے، اسرائیلی فوج پر شدید دباؤ

لبنان کی مزاحمتی تنظیم حزب اللہ نے کہا  ہے کہ اس کے جوانوں نے منگل کے روز جنوبی لبنان میں اسرائیلی فوج کے متعدد اہداف پر ۲۵ کارروائیاں کیں۔

اہل بیت نیوز ایجنسی ابنا کی رپورٹ کے مطابق، لبنان کی مزاحمتی تنظیم حزب اللہ نے کہا  ہے کہ اس کے جوانوں نے منگل کے روز جنوبی لبنان میں اسرائیلی فوج کے متعدد اہداف پر ۲۵ کارروائیاں کیں۔

حزب اللہ کے جاری کردہ بیان کے مطابق، ان کارروائیوں میں ۸ مرکاوا ٹینک، ۲ فوجی بلڈوزر اور ۶ فوجی گاڑیاں نشانہ بنیں۔ علاوہ ازیں کم از کم ۹ بار اسرائیلی فوجیوں کے اجتماعات کو خودکش ڈرونز کے ذریعے حملے کا نشانہ بنایا گیا، جو حزب اللہ کی میدان میں برتری اور اسرائیلی فوج کے لیے ایک بڑا چیلنج بن چکے ہیں۔

تجزیہ کاروں کے مطابق حزب اللہ کی ڈرون اور راکٹ کارروائیاں جنوب لبنان میں اسرائیلی فوج کی حکمت عملی کو مشکل بنا رہی ہیں اور خطے میں کشیدگی کو مزید بڑھا رہی ہیں۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha