12 مئی 2026 - 16:14
اسرائیلی دہشتگردی کا خونریز سلسلہ جاری، لبنان میں شہدا کی تعداد 2869 ہو گئی

اسرائیلی فوج کے بے گناہ لبنانی شھریوں پر حملے جاری

اہل بیت (ع) نیوز ایجنسی ابنا کے مطابق، لبنان کی وزارت صحت نے پیر کے روز اعلان کیا کہ رواں سال 2 مارچ سے جاری اسرائیلی حملوں کے نتیجے میں لبنان میں شہدا کی تعداد بڑھ کر 2869 ہو گئی ہے۔

وزارت صحت کے مطابق اسی عرصے کے دوران 8730 افراد زخمی بھی ہوئے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق اسرائیلی فوج نے 2 مارچ 2026 سے لبنان کے مختلف علاقوں پر اپنے حملوں میں شدت پیدا کر رکھی ہے۔

دوسری جانب ذرائع ابلاغ نے جنوبی لبنان کے مختلف علاقوں پر اسرائیل کی جانب سے نئے حملوں کی بھی اطلاع دی ہے۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha