اہل بیت (ع) نیوز ایجنسی ابنا کے مطابق، ایرانی پاسدارانِ انقلاب کی بحریہ کے ایک اعلیٰ عہدیدار نے امریکا کو سخت وارننگ دیتے ہوئے کہا ہے کہ آبنائے ہرمز سے کوئی بھی آئل ٹینکر ایران کی اجازت کے بغیر نہیں گزر سکتا اور ضرورت پڑنے پر یہ آبی گزرگاہ امریکی افواج کے لیے قبرستان بن سکتی ہے۔
پاسدارانِ انقلاب بحریہ کے ثقافتی و نفسیاتی آپریشنز کے نائب کیپٹن سعید سیہ سرانی نے کہا ہے کہ ایرانی فوج کو خطے پر مکمل کنٹرول حاصل ہے۔
انہوں نے کہا کہ اگر عوام اور حکام حکم دیں تو ایران آبنائے ہرمز سے ایک لیٹر تیل بھی اپنی اجازت کے بغیر گزرنے نہیں دے گا۔
کیپٹن سیہ سرانی نے مزید کہا کہ اگرچہ مکمل بحری جنگ ابھی شروع نہیں ہوئی، تاہم ایران نے ’اسمارٹ ناکہ بندی‘ نافذ کر رکھی ہے اور غیر روایتی جنگ کے لیے مکمل طور پر تیار ہے۔
آپ کا تبصرہ