11 مئی 2026 - 16:08
چین ایران اور امریکا کے درمیان ممکنہ معاہدے کا ضامن ہو سکتا ہے، چین میں ایرانی سفیر

چین میں ایران کے سفیر عبدالرضا رحمانی فضلی کہتے ہیں کہ امریکا کے ساتھ کوئی بھی ممکنہ معاہدہ بڑی طاقتوں کی ضمانتوں کے ساتھ ہونا چاہیے۔

اہل بیت (ع) نیوز ایجنسی ابنا کے مطابق، چین میں ایران کے سفیر عبدالرضا رحمانی فضلی کہتے ہیں کہ امریکا کے ساتھ کوئی بھی ممکنہ معاہدہ بڑی طاقتوں کی ضمانتوں کے ساتھ ہونا چاہیے۔

ایرانی سفیر کا کہنا تھا کہ چین ایران اور امریکا کے درمیان ممکنہ معاہدے کا ضامن ہو سکتا ہے۔ عبدالرضا رحمانی فضلی نے کہا کہ چین اور روس دو بڑی اور بااثر طاقتیں ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ امریکا اور ایران کے درمیان ممکنہ معاہدے پر اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں بھی بات ہونی چاہیے۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha