اہل البیت (ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کی رپورٹ کے مطابق جرمن حکومت نے دہشت گرد ٹولے "پژاک" کے سرغنے کو پکڑ لیا تھا مگر بعدازاں اس کو رہا کردیا جس پر اسلامی جمہوریہ ایران کے دفتر خارجہ نے جرمن سفیر کو وزارت خارجہ میں طلب کرکے جرمن حکومت کی دہشت گرد نوازی پر شدید احتجاج کیا۔یادرہے کہ آج سے چند ہی روز قبل دہشت گرد ٹولے "پژاک" کے سرغنے "رحمان حاجی احمدی" جرمنی میں گرفتار کرلیا گیا تھا اور اسلامی جمہوریہ ایران نے جرمنی سے باغی ایرانی شہری کی تحویل کا مطالبہ کیا تھا تا ہم جرمنی کی دہشت گرد نواز حکومت نے دہشت گردی کے خلاف جنگ کا نعرہ لگانے کے باوجود اسے چھوڑ دیا۔تہران میں جرمنی کے سفیر نے ایرانی وزارت خارجہ سے وعدہ کیا کہ جرمنی کی حکومت مذکورہ دہشت گرد ٹولے کی حمایت نہیں کرے گی اور تہران کا احتجاج پہنچا کر جرمن حکومت کے رد عمل سے وزارت خارجہ کو آگاہ کریں گے۔ یادرہے کہ منافقین، ریگی ٹولے اور پژاک ٹولے کے سرغنے یورپ کا تسلسل سے سفر کرتے رہے ہیں اور یورپی ممالک میں قیام کرتے ہیں اور ان کے علاوہ دیگر ممالک میں سرگرم دہشت گردوں کا بھی یورپ اور امریکہ آنا جانا لگا رہتا ہے اور انہیں سرکاری اداروں اور پارلیمانوں تک رسائی حاصل ہے جبکہ مغربی ممالک نے دہشت گردی کے خلاف جنگ کا نعرہ لگا کر دو اسلامی ممالک پر قبضہ کرلیا ہے اور کئی دیگر اسلامی ممالک کے سر پر بیٹھ کر ان سے اپنے مطلوبہ دہشت گردوں کی گرفتاری کا مطالبہ کرتے ہیں!حقیقت تو یہ ہے کہ مغربی ممالک دہشت گردی کو پرورش دیتے ہیں، دہشت گردوں کو گود لیتے ہیں اور اس میں کوئی شک نہیں ہے کہ مغربی ممالک دہشت گردوں کی پناہگاہیں ہیں۔................/110
17 مئی 2010 - 19:30
News ID: 181166
جرمنی نے حال ہی میں ایران کے مغربی علاقوں میں سرگرم عمل دہشت گرد ٹولے "پژاک" کے سرغنے کو گرفتار کیا تھا جسے اس نے رہا کردیا ہے۔