اس بات کا انکشاف انہوں نے7 مارچ 1971ء کو پاکستان سے علیحدگی اور آزاد بنگلہ دیش کے متعلق شیخ مجیب الرحمان کے حوالے سے منعقدہ ایک تقریب میں کیا۔انہوں نے مزید کہا کہ 22 اپریل 1969ء کورہائی کے بعد شیخ مجیب لندن چلے گئے تھے جہاں پاکستان سے علیحدگی کی منصوبہ بندی کو حتمی شکل دی گئی۔
انہوں نے کہا کہ لندن میں پاکستان توڑنے کے منصوبہ کو حتمی شکل دی گئی اس میں مہاجرین کی پناہ، مکتی باہنی کے جنگجوؤں کو تربیتی سہولتوں کی فراہمی اور پاکستان کی فوج سے جنگ شروع کرنے کی تاریخ تک کی تفصیلات طے کی گئیں۔
بنگلہ دیشی وزیراعظم نے کہا کہ میں اس وقت اجلاس میں شرکت کرنے والے رہنماؤں کو چائے پیش کر رہی تھی اور تمام منصوبہ بندی میرے علم میں تھی۔ بنگلہ دیشی میڈیا کے مطابق پاکستان سے علیحدگی کی سازش کے الزام میں شیخ مجیب الرحمان کے ہمراہ 34 مزید لوگوں کو گرفتار کیا گیا تھا۔
152/