اہل بیت (ع) نیوز ایجنسی ابنا کے مطابق، اسلامی جمہوریہ ایران کے اسپیکر ڈاکٹر قالیباف نے جمعرات کی صبح ایکس پر اپنی تازہ پوسٹ میں لکھا ہے کہ " ہم یہ مدت 30 دن بھی بڑھا کر تیل کے کنوؤں کی لائیو فوٹیج شیئر کرسکتے ہیں۔"
اسلامی جمہوریہ ایران کی پارلیمنٹ مجلس شورائے اسلامی کے اسپیکر نے مزید لکھا ہے کہ "وہ مشورے بکواس ہیں جو بیسنٹ جیسے لوگ امریکی حکومت کو دیتے ہیں اور اسی طرح محاصرے کے نظریئے کا پروپیگنڈہ کرتے ہیں اور تیل کی قیمت 120 ڈالر سے بھی بڑھا دیتے ہیں۔ تیل کی اگلی قیمت کی سطح 140 ڈالر!مسئلہ صرف غلط آئيڈیا نہیں ہے بلکہ طرز فکر اور ذہنیت بھی غلط ہے۔"
آپ کا تبصرہ