20 اپریل 2026 - 14:26
مآخذ: ابنا
اہلِ سنت علما کے تعزیتی پیغام پر رہبر معظم کا اظہار تشکر

رہبر معظم حضرت آیت اللہ سید مجتبی حسینی خامنہ ای نے صوبہ ہرمزگان کے اہلِ سنت علما کے نام ایک پیغام میں ان کی ہمدردی اور تعزیتی جذبات پر شکریہ ادا کیا ہے۔

اہل بیت نیوز ایجنسی ابنا کی رپورٹ کے مطابق، رہبر معظم حضرت آیت اللہ سید مجتبی حسینی خامنہ ای نے صوبہ ہرمزگان کے اہلِ سنت علما کے نام ایک پیغام میں ان کی ہمدردی اور تعزیتی جذبات پر شکریہ ادا کیا ہے۔

پیغام میں علما کی جانب سے انقلاب اسلامی کے عظیم رہنما کی شہادت پر اظہارِ تعزیت اور ہمدردی کو سراہا گیا۔ آیت اللہ سید مجتبی خامنہ ای نے اپنے پیغام میں کہا کہ اہلِ سنت علما کے جذبات اور محبت پر وہ دل سے شکر گزار ہیں۔

انہوں نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ تمام علما کو دین اسلام کی خدمت میں کامیابی اور توفیق عطا فرمائے۔

بسم اللہ الرحمن الرحیم
“علمائے محترم اہلِ سنت استان ہرمزگان (حفظہم اللہ)
السلام علیکم
آپ کی جانب سے تسلیت اور ہمدردی کے اظہار پر میں تہہ دل سے شکریہ ادا کرتا ہوں۔ اللہ تعالیٰ آپ سب کو دین مبین اسلام کی خدمت میں کامیاب فرمائے۔”

یہ پیغام ایران میں مذہبی ہم آہنگی اور مختلف مسالک کے درمیان احترام و اتحاد کے جذبے کی عکاسی کرتا ہے۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha