18 اپریل 2026 - 19:52
مآخذ: ابنا
آرمی چیف کے دورہ ایران کے بعد پاکستان کا بیان

پاکستانی فوج کے شعبہ تعلقات عامہ نے ایک بیان میں کہا ہیکہ کہ ملک کی دفاعی افواج کے سربراہ اور فوج کے کمانڈر فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے اسلامی جمہوریہ ایران کے دورے کے دوران صدر مسعود پیزشکیان سے ملاقات کی۔

اہل بیت نیوز ایجنسی ابنا کی رپورٹ کے مطابق، پاکستانی فوج کے شعبہ تعلقات عامہ نے ایک بیان میں کہا ہیکہ کہ ملک کی دفاعی افواج کے سربراہ اور فوج کے کمانڈر فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے اسلامی جمہوریہ ایران کے دورے کے دوران صدر مسعود پیزشکیان سے ملاقات کی۔

انہوں نے اسلامی مشاورتی اسمبلی کے اسپیکر محمد باقر قالیباف، وزیر خارجہ سید عباس عراقچی اور خاتم الانبیاء (ص) ہیڈ کوارٹرز کے کمانڈر میجر جنرل علی عبداللہی سے بھی الگ الگ ملاقاتیں کیں۔

بیان میں اس بات پر زور دیا گیا کہ یہ دورہ مشرق وسطیٰ میں تنازعات کو پرامن طریقے سے حل کرنے اور خطے میں امن، استحکام اور خوشحالی کو مضبوط بنانے کے لیے پاکستان کے سنجیدہ عزم کو ظاہر کرتا ہے۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha