13 اپریل 2026 - 14:36
مآخذ: ابنا
پاکستانی میڈیا کا دعویٰ ایران اور امریکہ کے درمیان سفارتی کوششیں جاری

ایک پاکستانی اخبار نے دعویٰ کیا ہے کہ ایران اور امریکہ کے درمیان سفارتی عمل کو مضبوط بنانے کے لیے کوششیں بدستور جاری ہیں اور دونوں فریق بات چیت کے عمل کو برقرار رکھنے کے خواہاں ہیں۔

اہل بیت نیوز ایجنسی ابنا کی رپورٹ کے مطابق، ایک پاکستانی اخبار نے دعویٰ کیا ہے کہ ایران اور امریکہ کے درمیان سفارتی عمل کو مضبوط بنانے کے لیے کوششیں بدستور جاری ہیں اور دونوں فریق بات چیت کے عمل کو برقرار رکھنے کے خواہاں ہیں۔

رپورٹ کے مطابق اخبار دی نیوز نے ایک معروف پاکستانی میزبان کے حوالے سے بتایا کہ اسلام آباد میں موجود ذرائع نے اشارہ دیا ہے کہ تہران اور واشنگٹن نے مذاکرات کے اگلے دور کے انعقاد پر اصولی اتفاق کرلیا ہے تاہم اس کی حتمی تاریخ اور مقام کا ابھی اعلان نہیں کیا گیا۔

مزید کہا گیا ہے کہ حالیہ مذاکرات کسی واضح نتیجے پر ختم نہیں ہوئے لیکن دونوں جانب سے بات چیت جاری رکھنے پر اتفاق کیا گیا ہے بعض معاملات میں پیش رفت ہوئی ہے جبکہ دیگر امور پر مزید مشاورت کی ضرورت ہے۔

رپورٹ میں یہ بھی بتایا گیا کہ امریکی حکام نے ایرانی وفد سے ملاقات کے بعد محتاط رویہ اختیار کیا اور مستقبل میں ایک اور اجلاس کے امکان کو ظاہر کیا اس دوران جنگ بندی اور پابندیوں جیسے اہم موضوعات بھی زیر بحث آئے۔

اخبار نے زور دیا کہ اس نوعیت کے مذاکرات عموماً ایک یا دو نشستوں میں کسی حتمی نتیجے تک نہیں پہنچتے اور مسلسل رابطے اس عمل کا حصہ ہوتے ہیں اسی دوران جنگ بندی کو برقرار رکھنے اور ممکنہ طور پر اس میں توسیع کے لیے بالواسطہ رابطے بھی جاری ہیں۔

رپورٹ کے اختتام پر پاکستان کے کردار کو اہم قرار دیتے ہوئے کہا گیا کہ وہ ایک ثالث کے طور پر مذاکراتی عمل کو جاری رکھنے اور دونوں ممالک کے درمیان رابطے کو برقرار رکھنے کی کوشش کر رہا ہے۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha