اہل بیت نیوزایجنسی ابنا کی رپورٹ کے مطابق، ترکی کے دارالحکومت انقارہ کے میئر منصور یاواش نے ایران میں شہریوں پر ہونے والے حملوں کی شدید مذمت کرتے ہوئے تہران کے میئر کو ایک خط ارسال کیا ہے جس میں ایرانی عوام کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کیا گیا۔
انہوں نے اپنے پیغام میں علیرضا زاکانی کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ انقرہ کے شہری اور بلدیاتی کونسل اس مشکل وقت میں تہران کے عوام کے ساتھ کھڑے ہیں۔ انہوں نے خاص طور پر ان حملوں کی مذمت کی جن میں عام شہری نشانہ بنے، اور دعویٰ کیا گیا کہ ان میں 168 طلبہ بھی جاں بحق ہوئے۔
منصور یاواش نے کہا کہ وہ خطے کی صورتحال کو قریب سے دیکھ رہے ہیں اور امید رکھتے ہیں کہ یہ مشکل دور جلد ختم ہوگا تاکہ ایرانی عوام دوبارہ امن،سکون اور خوشحالی کی زندگی کی طرف لوٹ سکیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ انقرہ کے عوام ایرانی عوام کے غم میں برابر کے شریک ہیں اور جاں بحق افراد کے اہل خانہ سے تعزیت جبکہ زخمیوں کی جلد صحتیابی کے لیے دعاگو ہیں۔
خط کے اختتام پر انہوں نے تہران کے لیے امن، ترقی اور کامیابی کی خواہش کا اظہار کیا اور دونوں شہروں کے درمیان دوستی اور یکجہتی کو مزید مضبوط بنانے کی امید ظاہر کی۔
آپ کا تبصرہ