22 مارچ 2026 - 15:04
مآخذ: ابنا
اسرائیل کے اعتراف سے ٹرمپ کا لگا جھٹکا

ٹرمپ نے دعویٰ کیا تھا کہ ان کا کوئی بھی جنگی جہاز ایران کے میزائل کی زد میں نہیں آیا لیکن اسرائیل نے تسلیم کیا ہیکہ ان کا جنگی جہاززمین سے فضا میں مار کرنے والے میزائل کی زد میں آیا۔ 

اہل بیت نیوز ایجنسی ابنا کی رپورٹ کے مطابق، ٹرمپ نے دعویٰ کیا تھا کہ ان کا کوئی بھی جنگی جہاز ایران کے میزائل کی زد میں نہیں آیا لیکن اسرائیل نے تسلیم کیا ہیکہ ان کا جنگی جہاززمین سے فضا میں مار کرنے والے میزائل کی زد میں آیا۔ 

رپورٹس کے مطابق اسرائیلی حکام نے تسلیم کیا ہے کہ ان کا ایک جنگی طیارہ زمین سے فضا میں مار کرنے والے میزائل کی زد میں آیا۔ یہ بیان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب ،ٹرمپ کی جانب سے اس سے قبل یہ دعویٰ کیا گیا تھا کہ امریکی اور اتحادی طیارے ایرانی فضائی حدود میں بغیر کسی رکاوٹ کے پرواز کر رہے ہیں۔

دوسری جانب ایران کے ذرائع کا کہنا ہے کہ اس کے فضائی دفاعی نظام نے نہ صرف اس طیارے کو نشانہ بنایا بلکہ اس سے قبل بھی جدید طیاروں کو ہدف بنانے میں کامیابی حاصل کی ہے، جن میں F-35 Lightning II اور F-16 Fighting Falcon جیسے طیارے شامل بتائے جاتے ہیں۔

ایرانی پاسدارانِ انقلاب کے مطابق ایک اور واقعے میں ایک F-16 Fighting Falcon طیارے کو ملک کے وسطی علاقے میں نشانہ بنایا گیا۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha