9 مارچ 2026 - 22:33
ایران کے تیسرے رہبر کے انتخاب پر مولانا سید احمد علی عابدی کا پیغام، آیت اللہ مجتبیٰ خامنہ ای کے لیے نیک تمنائیں

رہبر معظم شہید آیت اللہ خامنہ ای کی شہادت کے بعد امت مسلمہ ایک عظیم رہنما سے محروم ہوئی ہے، تاہم آیت اللہ مجتبی خامنہ ای کا اس اہم منصب پر فائز ہونا امت کے لیے امید اور استحکام کا سبب ہے۔ ہمیں یقین ہے کہ وہ اپنے شہید والد کے افکار اور انقلاب اسلامی کے اصولوں کو مضبوطی کے ساتھ آگے بڑھائیں گے۔

اہل بیت نیوز ایجنسی ابنا کی رپورٹ کے مطابق، امام جمعہ ممبئی اور مدیر جامعۃ الامام امیر المؤمنین علیہ السلام (نجفی ہاؤس) حجۃ الاسلام و المسلمین مولانا سید احمد علی عابدی نے ایران کے نئے رہبر آیت اللہ مجتبیٰ خامنہ ای (حفظہ اللہ) کے انتخاب پر ایک پیغام جاری کیا ہے جس میں انہوں نے مبارکباد پیش کرتے ہوئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔

مولانا سید احمد علی عابدی نے اپنے پیغام میں کہا کہ رہبر معظم شہید آیت اللہ خامنہ ای کی شہادت کے بعد امت مسلمہ ایک عظیم رہنما سے محروم ہوئی ہے، تاہم آیت اللہ مجتبی خامنہ ای کا اس اہم منصب پر فائز ہونا امت کے لیے امید اور استحکام کا سبب ہے۔ ہمیں یقین ہے کہ وہ اپنے شہید والد کے افکار اور انقلاب اسلامی کے اصولوں کو مضبوطی کے ساتھ آگے بڑھائیں گے۔

انہوں نے مزید کہا کہ تاریخ اسلام میں ہمیں اس کی ایک روشن اور بامعنی مثال ملتی ہے۔ جب مولائے کائنات حضرت علی بن ابی طالب علیہ السلام کی شہادت ہوئی تو آپ کے فرزند امام حسن مجتبی علیہ السلام نے امامت کی ذمہ داری سنبھالی اور امت کی رہنمائی کی۔ ایک خوبصورت معنوی مناسبت یہ بھی ہے کہ مولائے کائنات کا نام بھی علی تھا اور ہمارے شہید رہبر کا نام بھی علی تھا، اسی طرح امام علی علیہ السلام کے فرزند کا نام مجتبی تھا اور آج شہید رہبر کے فرزند کا نام بھی مجتبی ہے۔ لہٰذا ہمیں امید ہے کہ آیت اللہ مجتبیٰ خامنہ ای بھی اپنے شہید والد کی ذمہ داریوں کو حکمت، بصیرت اور شجاعت کے ساتھ انجام دیتے ہوئے امت مسلمہ کی رہنمائی کریں گے۔

امام جمعہ ممبئی نے اپنے پیغام کے اختتام پر دعا کی کہ خداوند متعال آیت اللہ مجتبیٰ خامنہ ای کو اس عظیم ذمہ داری کی ادائیگی میں کامل توفیق عطا فرمائے، انہیں امت مسلمہ اور مظلوموں کی خدمت میں مزید کامیابیاں نصیب کرے اور انہیں دشمنانِ اسلام، داخلی فتنوں اور منافقین کے شر سے محفوظ رکھے تاکہ وہ اپنے شہید والد کے مشن کو استقامت اور بصیرت کے ساتھ آگے بڑھا سکیں۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha