قائد ملت جعفریہ پاکستان علامہ سید ساجد علی نقوی نے مجلس خبرگان کے فیصلے پر اپنے پیغام میں کہاکہ رہبر شہید حضرت آیت اللہ العظمیٰ سید علی خامنہ ای نے ایرانی قوم کے ساتھ امہ کو متحد کرنے کا عظیم فریضہ انجام دیا،
رہبر معظم شہید آیت اللہ خامنہ ای کی شہادت کے بعد امت مسلمہ ایک عظیم رہنما سے محروم ہوئی ہے، تاہم آیت اللہ مجتبی خامنہ ای کا اس اہم منصب پر فائز ہونا امت کے لیے امید اور استحکام کا سبب ہے۔ ہمیں یقین ہے کہ وہ اپنے شہید والد کے افکار اور انقلاب اسلامی کے اصولوں کو مضبوطی کے ساتھ آگے بڑھائیں گے۔
پروردگار سے ایک بار پھر اسی سلسلہ سے آیۃ اللہ سید مجتبی خامنہ ای دام ظلہ العالی استعمار کی تمام تر دھمکیوں کے باوجود نظام اسلامی کی باگ ڈور سنبھالنے کے لئے سامنےآگئے ۔ اور ایک بار پھر یہ حقیقت سامنے آگئی کہ ہم لاوارث نہیں ہیں ۔ زمانے کا والی اورہم سب کاسرپرست و نگہبان غیب سے ہماری محافظت کر رہا ہے۔