رہبر معظم شہید آیت اللہ خامنہ ای کی شہادت کے بعد امت مسلمہ ایک عظیم رہنما سے محروم ہوئی ہے، تاہم آیت اللہ مجتبی خامنہ ای کا اس اہم منصب پر فائز ہونا امت کے لیے امید اور استحکام کا سبب ہے۔ ہمیں یقین ہے کہ وہ اپنے شہید والد کے افکار اور انقلاب اسلامی کے اصولوں کو مضبوطی کے ساتھ آگے بڑھائیں گے۔
ممبئی کی خوجہ مسجد میں جمعہ کے خطبے سے خطاب کرتے ہوئے حجۃ الاسلام والمسلمین مولانا سید احمد علی عابدی نے کہا کہ تاریخ گواہ ہے کہ رسول خدا صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے وصال کے بعد سے آج تک امتِ مسلمہ مختلف مصائب اور سانحات سے گزرتی رہی ہے۔ دشمنانِ اسلام کی سازشیں ہمیشہ مسلمانوں کے دلوں کو زخمی کرتی رہی ہیں
ہندوستان میں آیت اللہ العظمیٰ سید علی سیستانی کے وکیل حجت الاسلام والمسلمین مولانا سید احمد علی عابدی نے رہبرِ انقلاب حضرت آیت اللہ العظمیٰ سید علی خامنہ ای کی شہادت پر گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ عظیم قربانی شجرۂ شہادت کو مزید تناور کرے گی اور حق کی تحریک کبھی خاموش نہیں ہوگی۔