2 مارچ 2026 - 11:40
آیت اللہ العظمیٰ بشیر حسین نجفی کا تعزیتی پیغام؛ رہبرِ انقلاب کی شہادت پر ایرانی عوام کی استقامت اور مضبوطی کے لیے دعا

آیت اللہ العظمیٰ بشیر حسین نجفی نے رہبرِ انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمیٰ سید علی خامنه‌ای کی شہادت پر تعزیت پیش کی اور ایرانی عوام و ان کے محبین کے لیے صبر، استقامت اور اللہ کی رضا میں مضبوطی کی دعا فرمائی۔

اہل بیت نیوز ایجنسی ابنا کی رپورٹ کے مطابق، آیت اللہ العظمیٰ بشیر حسین نجفی نے رہبرِ انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمیٰ سید علی خامنه‌ای کی شہادت پر تعزیت پیش کی اور ایرانی عوام و ان کے محبین کے لیے صبر، استقامت اور اللہ کی رضا میں مضبوطی کی دعا فرمائی۔

حضرت آیت اللہ العظمیٰ حافظ بشیر حسین نجفی نے رہبر انقلاب اسلامی حضرت امام خامنہ ای کی شہادت پر تعزیتی پیغام جاری کیا ہے۔ جس کا متن حسب ذیل ہے:

بسم الله الرحمن الرحيم ‏

إنّا لله وإنّا إليه راجعون ولاحول ولاقوّة إلا بالله العليّ العظيم ‏

اللہ کے وعدوں پر ایمان رکھنے والے دلوں کے ساتھ ہم ایران میں اسلامی انقلاب کے قائد، مجاہد، آیت ‏اللہ العظمیٰ السید خامنہ ای ( قدس سرہ الشریف ) اور اُن کے انصار اور اُن کے ساتھ شہید ہونے والوں کی شہادت ‏پر تعزیت اور پرسہ پیش کرتے ہیں۔

بلاشبہ ان کی ذاتِ گرامی نے اپنے کندھوں پر ایک نہضتی منصوبہ اٹھا رکھا تھا، جس کے ذریعے امتِ اسلامی ‏کے مسائل کو مرکزی حیثیت اور اعتبار عطا کیا۔

اور انہوں نے اسلامی جمہوریۂ ایران کی دہائیوں تک ثابت قدمی، حکمت، استقامت اور عزت کے ساتھ قیادت ‏کی، اس کے لیے دنیا میں ایک اہم مقام مستحکم کیا، اور حق و عزت کے راستے پر عظیم کامیابیوں پر مشتمل ‏ایک بڑا ورثہ چھوڑا، پس ہم انہیں صاحبِ الزمانؑ (اللہ ان کے ظہور میں تعجیل فرمائے) اور ان کی والدہ ‏حضرت زہراؑ کے حضور پیش کرتے ہیں اور ان کے لئے ثواب و اجر کے امیدوار ہیں۔

اور ہم ایرانی عوام اور ان کے محبین کے دلوں کے لئے اللہ تعالیٰ کے حضور اجر و ثواب کی امید کے ساتھ ‏مضبوطی اور تقویت کے امیدوار ہیں۔

اور ہم جانتے ہیں کہ عزیز ایرانی عوام ہمیشہ مضبوط، ثابت قدم اور استوار رہیں گے ان کے طریقۂ کار اور ‏انکے آبا و اجداد کے طریقۂ کار پر، رضوان اللہ علیہم و علیہ۔

بلا شک و شبہ ان کو نشانہ بنانے والی یہ بڑی خائنانہ اور مجرمانہ کارروائی دراصل ایک ایسے راستے کے ‏تحت آئی جس کا مقصد حق، دین اور اس کے علمداروں کو مٹانا تھا، لیکن اللہ اپنی روشنی ظاہر کرنے والا ہے، ‏چاہے کافر اسے ناپسند کریں، چاہے مشرک اسے ناپسند کریں۔

وسيعلم الذين ظلموا أيّ منقلبٍ ينقلبون والعاقبة للمتّقين.‏
 

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha