17 اپریل 2010 - 19:30

افغانستان کے شمالی علاقے میں مختلف مقامات پر برفانی تودے گرنے سے157 افراد ہلاک ہوگئے۔

افغان حکام اور امدادی ٹیمیوں کے مطابق ملک کے شمالی علاقوں کے کئی مقامات پر برفانی تودے گرنے سے157 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔متاثرہ علاقے میں برفانی تودے کے باعث امدادی سرگرمیوں میں مشکلات پیش آرہی ہیں اور ساڑھے تین کلومیٹر طویل سڑک مکمل بند ہوگئی ہے۔سیکڑوں افراد ابھی بھی برف تلے پھنسے ہوئے ہیں جن کو نکالنے کے لیے کوششیں جاری ہیں۔حکام کا کہنا تھا کہ ان علاقوں میں کئی لاشیں کاروں اور بسوں سے بھی نکالی گئی ہیں۔