17 اپریل 2010 - 19:30

عالمی اہل بیت (ع) اسمبلی کے سیکریٹری جنرل «حجت الاسلام و المسلمين محمدحسن اختري» نے بلغاریہ کے مسیحی مدرسے کا معائنہ کیا اور بشپ سرگئی سے بات چیت کی۔

اہل البیت (ع) نیوز ایحنسی ـ ابنا ـ کی رپورٹ کے مطابق سیکریٹری جنرل عالمی اہل بیت (ع) اسمبلی نے ـ جو شیعیان یورپ کے ساتھ انقلاب اسلامی کی کامیابی کی اکتیسویں سالگرہ منانے کی غرض سے یورپ کے دورے پر ہیں ـ دورہ بلغاریہ کے موقع پر عیسائی پادریوں کے تربیتی اسکول کا معائنہ کیا اور بشپ سرگئی سے بات چیت کی۔

اس ملاقات مین ان کے ہمراہ وفد کے اراکین بھی موجود تھے۔

انھوں نے بشپ سے بات چیت کرتے ہوئے ابراھیمی ادیان مین ظلم و ستم کے خلاف جدوجہد کے ابدی عنصر کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا: دشمنوں کی سازشوں کے مقابلے میں آسمانی ادیان کے تشخص کی حفاظت بہت ضروری اور اہم ہے۔

بشپ سرگئي نے بلغاریہ مین کمیونزم کے خاتمے کے بعد دین اور احکام الہیہ کی طرف عوام کے بڑھتے ہوئے رجحان کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا: آج کے دور کے نوجوان مادی مسائل سے اکتا گئے ہیں اور اب یہ علماء اور دینی شخصیات کی ذمہ داری ہے کہ عوام کو بطریق احسن حقائق سے روشناس کرائیں۔

انهوں نے کہا: آج کی نوجوان نسل کو متعدد مسائل و مشکلات کا سامنا ہے اور ان ہی مسائل میں سے ایک مسئلہ انسانوں کے قتل عام کا مسئلہ ہے اور دین اس مسئلے کا سامنا کرکے اس کا سد باب کرنے کی صلاحیت رکهتا ہے۔

.....................................................

 /110