غزہ میں جنگ بندی کی مسلسل خلاف ورزی، مختلف علاقوں پر گولہ باری
اہل بیت نیوز ایجنسی ابنا کی رپورٹ کے مطابق، میڈیا رپورٹس کے مطابق اسرائیلی افواج نے مشرقی اور شمالی غزہ کے مختلف علاقوں پر گولہ باری کر کے ایک بار پھر جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزی کی ہے۔
فلسطینی ذرائع کے مطابق اسرائیلی توپ خانے نے شمالی غزہ میں واقع جبالیہ کیمپ کو نشانہ بنایا۔ اس کے علاوہ مشرقی غزہ شہر کے الزیتون محلے میں متعدد رہائشی عمارتوں کو مسمار کر دیا گیا۔
مشرقی غزہ کے التفاح علاقے میں بھی اسرائیلی فوج کی جانب سے شدید فائرنگ کی اطلاعات ہیں، جس سے علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا ہے۔
واضح رہے کہ اسرائیل نے 7 اکتوبر 2023 کو غزہ کے خلاف جنگ کا آغاز کیا تھا، جس کا مقصد حماس کو ختم کرنا اور اسرائیلی قیدیوں کو واپس لانا بتایا گیا تھا۔ تاہم وہ اپنے مقاصد حاصل کرنے میں ناکام رہا اور بعد ازاں قیدیوں کے تبادلے کے لیے حماس کے ساتھ معاہدہ کرنا پڑا۔
حماس نے 17 اکتوبر 2025 کو باضابطہ طور پر جنگ کے خاتمے اور قیدیوں کے تبادلے کے معاہدے کا اعلان کیا تھا، جبکہ اسرائیلی فوج نے 18 اکتوبر 2025 کو جنگ بندی کے نفاذ کی تصدیق کی۔ اس کے باوجود جنگ بندی کی خلاف ورزیوں کا سلسلہ جاری ہے۔
اسرائیلی حملوں کے نتیجے میں غزہ میں بڑے پیمانے پر تباہی ہوئی ہے۔ اقوام متحدہ کے مطابق تقریباً 90 فیصد بنیادی ڈھانچہ تباہ ہو چکا ہے اور تعمیرِ نو کے لیے لگ بھگ 70 ارب ڈالر درکار ہوں گے۔
آپ کا تبصرہ